کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب سے چاول کے 19ہزار تھیلوں کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی؟عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے اخراجات کا موازنہ کیا جائے، اخراجات کا زکوةکی مد میں حاصل ہونے والے چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے موازنہ کیا جائے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد ایٹمی ملک کو زکوٰة کے چاول کے لائق بنانے کیلئے تھی؟ دعا ہے کہ خدا کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے۔بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان سے حساب لیں گے،نوٹس لے کر وزیراعظم صاحب! مہنگائی پر قابو پانے کے آپ کے دعوے بے نقاب ہوچکے، وزیراعظم کو علم ہی نہیں کہ وہ تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپا کرچکے ہیں۔
دورہ سعودی عرب‘ وزیراعظم نے چاول کے تھیلوں کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی؟



















