سابق جج شوکت صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اسلام آباد اور کراچی بار ایسوسی ایشن کی اپیلیں بھی سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 17 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس سردار طارق ، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقوں کو نوٹسز جاری کردیئے۔