لاہور:گرین ایریاز پر ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ دس لاکھ گھر زرعی اراضی پر بن چکے انہیں کون گرائے گا؟ ،ناروے میںگرین ایریا میں سے ایک پتہ بھی ادھر ادھر نہیں کیا جا سکتاشاید پنجاب کا زمیندارانہ مزاج ہم وراثت میں لے رہے ہیں۔ بلند و بالا عمارتوں کی طرف ہم نہیں گئے، گرین ایریاز پر ہم بڑے بڑے گھر بنا رہے ہیں، ہم نے ذہن تبدیل ہی نہیں کیا جسے تبدیل کرنے کی ضرورت تھی، گرین ایریاز پرہم نے سیمنٹ کے بڑے بڑے گھر تعمیر کر دیئے،جو زرعی اراضی پر گھر بنے ہیںبتائیں ان کو کون گرائے گا؟۔درخواست گزار نے کہا کہ ہم نے چھانگا مانگا جنگل آباد کیا تھا، ابھی بھی ایسے مصنوعی جنگل بنائے جا سکتے ہیں۔
10لاکھ گھر زرعی اراضی پر بن چکے انہیں کون گرائیگا؟ لاہور ہائیکورٹ



















