لاہور:نائب صدرن لیگ نے کہا ہے کہ اگراین اے249کی جیت شفاف ہے تو کسی جماعت کو دوبارہ گنتی کرانے میں پریشانی نہیں ہونی چاہیے ۔مریم نوازنے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جیت کا مارجن چند سو ووٹ جبکہ مسترد شدہ ووٹ جیت کے فرق سے زیادہ ہیں۔نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ پانچ فیصد سے کم فرق پر دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے ، چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو اس کا یہ حق دیں۔
جیت شفاف تودوبارہ گنتی میں پریشانی نہیں ہونی چاہیے‘ مریم نواز



















