سندھ کے بعد وفاقی سطح پر کورونا کی مزید دو نئی اقسام کی تصدیق

اسلام آباد:سندھ کے بعد ، پاکستان میں وفاقی سطح پر کورونا وائرس کی مزید دو نئی اقسام کی تصدیق ہوگئی ہے۔وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی مزید دو نئی اقسام سامنے آئی ہیں ، یہ افریقی اور برازیل کے کورونا وائرس کی دو نئی اقسام ہیں۔نیشنل ہیلتھ سروس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ قومی صحت کے انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں کئے گئے ٹیسٹوں میں نئی اقسام پائی گئی ہیں ، اور نیشنل ہیلتھ سروس اور این سی او کورونا وائرس کی اقسام پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔