اسلام آباد:ملک میں کورونا اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، اس کے نتیجے میںمزید 142 اموات ہوئیں ، جبکہ 4ہزار 400 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43981 کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 4487 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ 142 وائرس سے متاثر ہ لوگ موت کے منہ میں چلے گئے ۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا وائرس مثبت شرح 10فیصد تھی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 17ہزار329 ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد 8لاکھ4939 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 87ہزار794 ہے۔اس کے علاوہ ، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5770 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے۔
کورونا‘اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا‘مزید142افرادچل بسے



















