کراچی: بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ یہ ساری خرابی وزیراعظم کی ہی پیدا کردہ ہے، وہ ٹھیک کریں یا گھر جائیں۔ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان سے کیا گیا معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں لایا گیا، حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا اور پھر کالعدم قرار دے دیا۔بلاول نے کہاکہ لوگ جاں بحق ہوئے، 500 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کر دیا گیا،عمران خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیانہ ہی کسی بھی موقع پر اعتماد میں لیا۔بلاول نے کہا کہ تحریک انصاف اب قومی اسمبلی کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔
ساری خرابی وزیراعظم کی پیدا کردہ‘ٹھیک کریں یا گھر جائیں‘ بلاول



















