سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے 3سوال پوچھ لئے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس میں معزز جج سے تین سوالات کے جوابات طلب کرلئے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے تین سوالات پوچھے۔سپریم کورٹ نے جو پہلا سوال پوچھا وہ یہ تھا کہ کیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کے بینک اکاو¿نٹ سے لاتعلق ہیں؟سوال 2: کیا جسٹس فائر اور بیرون ملک جائیداد کے لئے بھیجی گئی رقم کے درمیان کوئی قانونی تعلق نہیں ہے؟تیسرا سوال: کیاجائیداد کی خریداری کے لئے جو اخراجات کیے اس کا جسٹس قاضی فائز سے تعلق نہیں ؟قبل ازیں جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ سپریم کورٹ کے دس رکنی بنچ کے سامنے اپنے دلائل میں ، سرینا عیسیٰ نے کہا کہ عمران خان کے لئے جومعیارکھاگیا وہ میرے لئے نہیں رکھاگیا، عمران خان سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں میں نہیں ، آج عمران خان وزیر اعظم ہیں اور میں ایک عام شہری ۔