ملک میں کورونا سے مزید 137 افرادانتقال کرگئے

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 137 افراداپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے،445 5 نئے کیسز رپورٹ۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ،002 68کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں ،445 5افراد کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی اور وائرس سے متاثر137 افرادچل بسے،سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا وائرس مثبت شرح 8٪ تھی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد ،453 16ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد ،6882 76ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد ،298 83ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 4286 مریض بازیاب ہوئے ، جن کی بازیافتوں کی کل تعداد،131 667ہوگئی۔