لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قومی اسمبلی کے رکن راجہ ریاض نے جہانگیر ترین کے خلاف شوگر اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔راجہ ریاض جہانگیر ترین کے ہمراہ ، احتساب عدالت آئے اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم سے انصاف کی اپیل کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان معاملے کو مزید آگے نابڑھائیں ، اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو ہم آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔
انصاف نہ ملا تو ہم آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے‘ راجہ ریاض



















