راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دینگے۔شیخ رشید نے سی ایم ایچ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے احتجاج میں زخمی پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکاروں کا معائنہ کیا۔وزیر داخلہ نے سکیورٹی اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان برقرار رکھنے میں بہت اچھا کام کیا ہے اور پولیس اور رینجرز کے افسران اور جوانوں نے امن و امان برقرار رکھنے میں جرا¿ت اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے پرتشدد اقدامات کی صبر کے ساتھ مزاحمت کی ہے اور کسی بھی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ‘شیخ رشید



















