کوروناکی شدت میں اضافہ‘مثبت کیسز کی شرح 10.29فیصد

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار بدستور جاری ہیں اور عالمی وبا نے ملک میں مزید 58 زندگیاں نگل لیں۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں،514 44 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے،584 4 افراد کو کورونا وائرس اور 58 کی ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 10.29فیصد تھی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد ،501 15تک پہنچ چکی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد،602 725ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد،266 75 ہے۔اس کے علاوہ ، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3135 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں ، جن کی بازیافتوں کی کل تعداد 634835 ہوگئی ہے۔