پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس وصولی کے ہدف کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ذرائع کے مطابق ، پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دلایا ہے کہ آئندہ مالی سال میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6000 ارب روپے رکھا جائے گا ، 13 سے 14 ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد کیے جائیں گے یا موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا۔ جبکہ رواں سال ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہیں ہوگا۔پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ رواں سال ٹیکس وصولی چار ہزار چھ سو ارب روپے تک پہنچ جائے گی ، بجلی کی قیمت رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 4.97روپے بڑھے گی ، جبکہ پٹرولیم لیوی کی مد وصولی 450 ارب روپے کے بجائے 511 ارب روپے سے زیادہ ہوگی ۔ اگلے سال پٹرولیم لیوی کی شکل میں 600 ارب روپے سے زیادہ اکٹھا کیا جائے گا۔پاکستان نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ اگلے مالی سال کا بجٹ7700 ارب روپے ہوگا ، اگلے سال 3100 ارب روپے قرضوں پر اور سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوں گے ، آئندہ مالی سال کے دوران ترقیاتی پروگرام کا حجم 627 ارب روپے ہوگا۔پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جی ڈی پی میں ٹیکسوں کے حصہ میں 3 فیصد اضافہ کیا جائے گا ، اشیائے خوردونوش ، ادویات اور تعلیم سے متعلق اشیاءپر ٹیکس چھوٹ ختم کردی جائے گی۔
بجلی مزید مہنگی‘ٹیکسز بڑھیں گے‘آئی ایم ایف کو یقین دہانی



















