کردارکا شبہ‘بھائی نے شادی شدہ بہن کوگولی مارکر قتل کردیا

سرگودھا:بھائی نے کردار کے شبے میں اپنی شادی شدہ بہن کو گولی مار کر قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھامیانیوالی روڈ پر قصبہ قائد آباد کے اترا گاو¿ں میں ، بھائی نذر محمد نے کردارکے شبے میں اپنی 35 سالہ بہن ست بھرائی کو گولی مار کرقتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔