استنبول ، اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ ، 3 افراد ہلاک


استنبول: (مشرق نیوز)استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ،3 افراد ہلاک،2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی سفارتخانہ کے قریب اچانک فائرنگ شروع ہوتے ہی سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی اور مشتبہ افراد کا مقابلہ کیا،فائرنگ کے تبادلے میں تینوں مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ،فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا ، حملہ آوروں کی شناخت اور ممکنہ مقاصد کی کوئی حتمی معلومات سامنے نہ آ سکیں،حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ۔