پنجاب میں عوامی ریلیف پلان تیار،NSICT&Rکی جلد تکمیل کا ہدف مقرر

لاہور( وقائع نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو ریلیف دینے کےلئے پنجاب حکومت نے جامع پلان تیار کر لیا، سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ پر 10 سے 20 فیصد سبسڈی دینے کی تجویز زیر غور ہے ، قیمتوں میں کمی کےلئے 3 مختلف سبسڈی ماڈلز بھی تیار کر لیے گئے،پہلے ماڈل میں منڈیوں کے بیوپاریوں اور رجسٹرڈ کاروباری افراد کو سبسڈی دینے کی تجویز شامل ہے، دوسرے ماڈل میں گڈز ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی فراہم کرنے کا پلان پیش کیا گیا،تیسرے ماڈل کے تحت سہولت بازاروں کے ذریعے براہ راست صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز کو زیادہ مو¿ثر قرار دیا جا رہا ہے،ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق سہولت بازاروں میں براہ راست صارفین کو ریلیف دیا جا سکتا ہے،مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب حتمی منظوری دیں گی،دریں اثناءوزیراعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا ورچوئل دورہ، مختلف شعبوں کا ڈیجیٹل ٹور اور جائزہ لیا، مریم نواز نے مرکزی داخلی ہال، ریڈیالوجی، میمو گرافی سوئٹ، سی ٹی سکین روم ، ریڈیالوجی تھراپی، ٹریٹمنٹ پلاننگ روم، سیمولیٹر، سیمینار کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ نے مریضوں کےلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سیٹنگ روم اور اے ایچ یو روم کا بھی معائنہ کیا اورنواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی جلد از جلد تکمیل کا ہدف مقرر کردیا،مریم نواز نے 3 شفٹ میں تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی،این ایس آئی سی ٹی اینڈ آرکےلئے 219 آسامیاں مشتہر32امیدوار منتخب ہوگئے، این ایس آئی سی ٹی اینڈ آر میں 415 آسامیوں کی منظوری دےدی، اگلے ہفتے اشتہار دیا جائےگا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتال کے ڈین،ڈائریکٹراور دیگر آسامیوں پر بہترین پروفیشنلز تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔