لاہور: (کرائم رپورٹر)پولیس چوکی انڈسٹریل ایریا میں زیر حراست شخص کی ہلاکت، پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ قتل، اختیارات سے تجاوز اور تشدد کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا مقتول افتخار کی موت تشدد کانشانہ بنانے سے ہوئی، 26مارچ کو مقتول کے موبائل فون سے پولیس اہلکار نے مقتول افتخار کی اہلیہ کو کال کی اور اطلاع دی افتخار کو لڑکی کے اغوا کے الزام میں حراست میں لے لیا،پولیس اہلکار مقتول کےخلاف کارروائی نہ کرنے کے بدلے 2 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کرتے رہے۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس چوکی انڈسٹریل ایریا کا عملہ زیر حراست ہے،تمام پہلووں کا جائزہ لےکر ذمہ داروں کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس حراست میں شخص کی ہلاکت، اہلکاروں سمیت 7افراد کیخلاف مقدمہ درج



















