ریلوے لاہور ڈویژن، سرکاری رہائشگاہ کی بوگس الاٹمنٹ

لاہور (قمر عباس نقوی) ریلویز لاہور ڈویژن کے شعبہ پراپرٹی لینڈ کا بوگس الاٹمنٹ کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے سہولت کاری ، سرکاری رہائش پر ایس ٹی ای کے قبضہ کی روزنامہ ”مشرق“ کی نشاندہی پر ایکسین ہیڈ کوارٹر کی طرف سے انکوائری میں الاٹمنٹ بوگس قرار، لاہور ڈویژن کی نااہلی کی نشاندہی 2023سے سرکاری دستاویزات کے مطابق الاٹمنٹ تاحال ریٹائرملازم کے نام ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ کیا جا سکا۔ پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن کے شعبہ پراپرٹی لینڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر افسران و ملازمین کی جانب سے بوگس الاٹمنٹ کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے مبینہ طور پر سہولت کاری کی منصوبہ بندی اختیار کر رکھی ہے۔ ڈویژن کی حدود علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو پر سرکاری رہائش نمبر جو کہ 2023میں اے ایف او محمد اعظم جو کہ مغلپورہ ورکشاپس سے ریٹائرہوئے تاحال ان کے نام پر الاٹمنٹ جبکہ ریلویز کے ایس ٹی ای عبدالباسط کا بوگس الاٹمنٹ کی بنیاد پر قبضہ کی نشاندہی روزنامہ ”مشرق“ کی جانب سے فروری کی اشاعت میں کی گئی جس میں شعبہ پراپرٹی لینڈ کے ڈپٹی دائریکٹر سمیت دیگر سٹاف کو ریلویز ہیڈ کواٹرز کی کلرک کی جانب سے کی گئی کمپلین میں بوگس الاٹمنٹ کی نشاندہی بھی کی گئی جس پر کارروائی کی بجائے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کی گئی۔ بوگس الاٹمنٹ کی نشاندہی روزنامہ مشرق میں ہونے کے بعد لاہور ڈویژن کی جانب سے ریلویز ہیڈ کواٹرز کو تصدیق کی خاطر لیٹر لکھا گیا جس میں ابتدائی طور پر درخواست گزار کو ہی الاٹی قرار دیا۔ بعد میں لیٹر کو درست کرتے ہوئے کنفرمیشن حاصل کی گئی جس پر ایکسین ریلویز ہیڈ کواٹرز کی جانب سے عبدالباسط ایس ٹی ای کے نام پر کسی قسم کی الاٹمنٹ نہیں ہے جبکہ 2023سے الاٹمنٹ اے ایف او محمد اعظم جو کہ مغلپورہ ورکشاپس سے ریٹائرہونے والے ملازم کے نام پر تاحال ظاہر ہے جو کہ لاہور ڈویژن انتظامیہ شعبہ لینڈ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستان ریلویز کا شعبہ پراپرٹی لینڈ نے سرکاری املاک واگزار کروانے کی بجائے چپ ساد ھ لی ،بوگس الاٹمنٹ کے تحت سرکاری رہائشگاہوں پر قابض افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے سہولت کاری شرو ع کر رکھی ہے جس کے سبب سالہا سال سے الاٹمنٹ کے خواہا ں ملازمین کی مشکلات میں اضافہ اور انہوں نے وفاقی وزیر ریلویز اور چیئرمین سے معاملات کا جائزہ لینے اور شعبہ پراپرٹی لینڈ لاہور میں محکمہ کے مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کو جزا و سزا میرٹ پر کی جائے۔ ریلویز ملازمین نے روزنامہ ”مشرق“ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ”مشرق“ ایک تاریخی اخبار ہے، ماضی کی طرح ابھی بھی مثبت صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کر رہا ہے۔