بنوں ، پولیس پر حملے پسپا،دہشت گرد ہلاک،متعدد زخمی

بنوں: (مشرق نیوز) بنوں میں پولیس پر حملے پسپا،جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے۔

تھانہ بکا خیل پولیس ،دہشتگردوں کے درمیان 45 منٹ ،چوکی فتح خیل پر ایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے،ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ اور واکی ٹاکی بھی برآمد کرلیا گیا۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا پولیس نے بروقت، موثر اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔