لاہور: (وقائع نگار)رمضان نگہبان پیکیج ،پنجاب میں 23 لاکھ کارڈز کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنادی گئی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب حکومت کے رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے، تمام مستحق افراد کو امدادی رقم بغیر کسی لائن اور تکلیف کے دہلیز تک پہنچائی جارہی ہے، ابتک نگہبان رمضان دستر خوان پر افطاری کرنے والے لوگوں کی کل تعداد 15 لاکھ 78 ہزار 578 افراد ہے، پنجاب کے اضلاع میں لوگوں نے مجموعی طور پر 26 لاکھ 8 ہزار 192 نگہبان کارڈز وصول کیے ہیں،23 لاکھ 2 ہزار 540 نگہبان کارڈز لوگوں کی دہلیز تک پہنچادئیے ،19 لاکھ 68 ہزار 829 نگہبان کارڈز کیش کرالیے گئے ۔
وزیراطلاعات نے کہا ”مریم کو بتائیں“ ایپ سے 13 ہزار 892 شہریوں کو فی کس 10 ہزار کی امداد مل چکی، پنجاب کے چپے چپے میں بلاتفریق ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، مریم نواز کے ناقدین بھی کارکردگی کے معترف ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا مریم نواز پورے پنجاب کو گھر کی طرح خوبصورت بنا رہی ہیں اب ترقی کا سفر لاہور تک محدود نہیں رہا، ترقیاتی کاموں کا جو سٹینڈر لاہور میں ہے وہی اٹک اور رحیم یار خان میں ہے، مریم نواز اپنے طرز حکومت سے لوگوں کی دلوں میں جگہ بنا رہی ہیں۔
رمضان نگہبان پیکیج ،پنجاب میں 23 لاکھ کارڈز کی دہلیز پر فراہمی



















