بیجنگ (مشرق نیوز) چین نے ایران میں جاری فوجی آپریشن کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ چین کا موقف ہے ایران کے خلاف فوجی آپریشن فوری طور پربندکیا جائے، چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، تعمیری کردار میں سلامتی کونسل میں انصاف کی بالادستی، امن کیلئے جدوجہد اور جنگ روکنا شامل ہے، چین کو جنگ کے پڑوسی ممالک تک پھیلنے پر گہری تشویش ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فریقین ملٹری آپریشنز بندکریں اور جنگ کوپھیلنے سے روکیں، طاقت کا اندھا دھند استعمال قبول نہیں کیا جا سکتا، ایران کے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے جائزحق کو تسلیم کرتے ہیں، ایرانی جوہری مسئلہ بالآخر سیاسی اور سفارتی حل کی طرف لوٹے گا۔
ایرانی جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے جائزحق کو تسلیم کرتے ہیں: چین



















