کراچی (مشرق نیوز) کراچی میں مظاہرین کی امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس سے جھڑپوں میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گزشتہ روز ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملے کے خلاف مظاہرین نے کراچی میں امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پتھراو کیا جس پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔
مائی کولاچی روڈ پر امریکن قونصلیٹ کے قریب ہنگامہ آرائی اور ایم ٹی خان روڈ پر مظاہرین کے پتھراو کے بعد پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی۔ سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 8 لاشیں اور 20 زخمی لائے گئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب لاہور پریس کلب کے سامنے بھی مظاہرہ کیاگیا اور مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے باہر توڑ پھوڑ کی تاہم پولیس نے مظاہرین کو امریکی قونصلیٹ کے قریب جانے سے روک دیا۔
کراچی، لاہور: امریکی قونصل خانے کے قریب ہنگامہ آرائی، فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق



















