پشاور (مشرق نیوز) پشاور میں پولیس سٹیشن اور چوکی پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پہلا حملہ تھانہ بڈھ بیر پر ہوا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ دوسرا حملہ تھانہ متنیٰ سرہ خوارہ پولیس چوکی پر کیا گیا، سرہ خوارہ چوکی حملے میں ایک اہلکار سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ چوکی میں جرگہ جاری تھا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملوں میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بنوں اور ہنگو میں پولیس چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور حملے کئے گئے جنہیں پولیس نے جوابی کارروائی کرکے حملے پسپا کردئیے، دہشت گرد فرار ہوگئے۔
پشاور، بنوں اور ہنگو میں پولیس سٹیشن و چوکی پر دہشت گرد حملے



















