اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت نے ملک بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگا دی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں کوئی کمرشل اور پرائیویٹ ڈرون نہیں اڑایا جائے گا۔
ادھر ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد نے بھی دفعہ 144 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کرکے ڈرون، فینٹم اور کیم کاپٹر اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی ، فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔
سکیورٹی خدشات ،حکومت نے ملک بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگا دی



















