مودی حکومت مسلمانوں کےخلاف اسرائیلی طرز کی ظالمانہ حکمت عملی اپنا رہی ہے، الجزیرہ


دوحہ: (مشرق نیوز) الجزیرہ نے کہا ہے مودی حکومت مسلمانوں کےخلاف اسرائیلی طرز کی ظالمانہ حکمت عملی اپنا رہی ، مقبوضہ کشمیر میں غزہ کی طرح روزمرہ زندگی متاثر ہو چکی ۔

رپورٹ کے مطابق بھارت اسرائیل تعلقات میں مشترکہ نظریاتی ویژن، مسلمانوں کو سکیورٹی اور جغرافیائی خطرہ سمجھنا ہے، آر ایس ایس کی قیادت صیہونی طرز حکومت سے متاثر ہے، دونوں حکومتیں نسلی تفاخر کا شکار ہیں، مودی حکومت نے غزہ کی نسل کشی میں اسرائیل کی فوجی امداد کی، بھارت نے اسرائیلی نگرانی اور جاسوسی کے آلات کو سکیورٹی ڈھانچے میں شامل کیا، نومبر 2019 میں امریکہ میں بھارتی قونصل جنرل نے مقبوضہ کشمیر میں غزہ کی طرز کا اسرائیلی ماڈل اپنانے کا اعلان کیا۔

الجزیرہ نے کہا2019 کے بعد سے مقبوضہ کشمیر مسلسل فوجی محاصرے میں ہے، فوجی محاصرے سے شہری آزادیوں پر قدغنیں اور معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے، مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی انتظامی پالیسی میں اسرائیل کے سکیورٹی اور انتظامی ماڈل کو شامل کیا۔

قطری نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی طرز کی بلڈوزر جسٹس پالیسی مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں اقلیتوں کےخلاف اختیار کی گئی، غزہ کی طرح بھارت میں سینکڑوں مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو بغیر نوٹس کے تباہ کیا گیا، بلڈوزر جسٹس کے نام پر گھروں، دکانوں اور عبادت گاہوں کی مسماری کو ناقدین نے ماورائے عدالت سزا قرار دے دیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے اور پرائیویسی کو محدود کر دیا، کشمیر میں غزہ کی طرز پر مستقل ہنگامی حالت، چیک پوسٹیں، چھاپے اور رابطے کی بندشیں نافذ کی گئیں، مقبوضہ کشمیر میں غزہ کی طرح روزمرہ زندگی متاثر ہو چکی ۔

رپورٹ کے مطابق اختلافی رائے کرنے والوں کی نگرانی کیلئے جدید آلات جاسوسی کے استعمال پر سخت سوالات اٹھائے جارہے ہیں، ہندوتوا نظریہ اقلیتوں کو سکیورٹی خط بنا کر پیش کر رہا ہے، جس سے معاشرتی تقسیم گہری ہو رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین اور ظالمانہ خلاف ورزیوں پر عالمی تشویش بڑھ رہی ہے۔