پنجاب حکومت کے نئے خریدے گئے جہاز کا معاملہ اسمبلی جاپہنچا
لاہور:(اپنے رپورٹر سے)پنجاب حکومت کی جانب سے نئے خریدے گئے جہاز کا معاملہ اسمبلی میں جا پہنچا۔
حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شازیہ عابد نے جہاز پر سفر کرنے کی اجازت مانگ لی ،اپوزیشن اراکین نے کاغذ کے جہاز بنا کر اپنے اپنے مائیک پر لگا دئیے، شازیہ عابد نے کہا اگر کسی مہمان نے جنوبی پنجاب کا دورہ کرنا ہو تو کیا 11ارب والا جہاز مل جائے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا اگر بلاول بھٹو سندھ حکومت کا جہاز لےکر پیاں پیاں پھر سکتے ہے تو جہاز پنجاب حکومت کا ہے جیسے مرضی استعمال کرے،شازیہ عابد نے کہا میڈم کے پاس میرے سوال پر مطمئن کرنے کا کوئی جواب نہیں۔



















