بسنت میلہ خوب ہلہ گلہ،دعوتیں،بھنگڑے،غیرملکی شہری بھی محظوظ

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) لاہور میں بسنت فیسٹیول کے دوسرے روز بھی شہر کی فضا رنگ برنگی پتنگوں اور خوشیوں سے معمور رہی،خوب ہلہ گلہ،دعوتیں،بھنگڑے،غیرملکی شہری بھی محظوظ،بڑی تعداد اندرون شہر میں پتنگ بازی کرنے پہنچ گئے،آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیا ، چھتوں پر موجود شہری پتنگ بازی کرتے ہوئے جشن مناتے رہے ، مزے مزے کے پکوانوں کی تیاریاں ،دوسرے شہروں سے بسنت منانے کےلئے آنے والوںکی آمد کا سلسلہ جاری ہے،وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور آنے والے غیرملکی مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا بسنت نہ صرف لاہور کی ثقافتی شناخت ہے بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع بھی ہے،غیرملکی مہمانوں نے لاہور کی مہمان نوازی، ثقافتی رنگوں اور عوامی جوش و خروش کو سراہتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بسنت منانے کا خواب حقیقت میں بدل دیا ، وہ لاہور کو زندہ دلوں کا شہر سنتے آئے تھے اور آج اپنی آنکھوں سے اس کی رونق اور محبت دیکھی،غیرملکی شہریوں نے پتنگ بازی میں بھرپور حصہ لیا اور لاہور کے کلچر کو خوبصورت اور منفرد قرار دیا، پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت جیسے ثقافتی تہوار کی بحالی خوش آئند اقدام ہے جو عوامی خوشیوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کا باعث بن رہا ہے،اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی بھی بسنت کی سرگرمیوں میں شریک ہوئے اور پتنگ بازی کے روایتی شوق میں حصہ لیا،بسنت فیسٹیول کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرنے کےلئے تقریباً 20 مختلف بین الاقوامی میڈیا ہاو¿سز کے نمائندے بھی رنگا رنگ ثقافتی میلے کی کوریج کر رہے ہیں،دوسری جانب بسنت پرشہریوں کا اورنج لائن میٹرو ٹرین پرریکارڈ سفر کیا، عوام نے ٹرانسپورٹیشن کا میگا انفراسٹرکچر اورنج لائن میٹرو ٹرین کا خوب استعمال کیا، اورنج لائن پر مفت سفر کرنے والوں کی تعداد 2لاکھ 95ہزار ریکارڈ کی گئی،عام دنوں میں اورنج لائن پر روزانہ اوسطاً 2لاکھ 30ہزار سے 40ہزار تک شہری سفر کرتے ہیں،مفت سفر نے لاہوریوں کا مزہ دوبالا کردیا، ایک ہی روز میں50ہزارمسافروں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مرکزی سٹیشن انڈر گراﺅنڈ انارکلی سٹیشن پر شہریوں کی بڑی تعداد دوسرے علاقوں سے پہنچ گئی،آج بسنت کے آخری روز اورنج لائن پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔