اسلام آباد خودکش حملہ، 4 کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا ، پولیس

اسلام آباد (مشرق نیوز) اسلام آباد میں مسجد وامام بارگاہ پر خودکش حملہ آور نے حملے سے قبل فائرنگ کی، حملہ آور نے راستے میں 2 جبکہ مسجد وامام بارگاہ کے ہال میں داخل ہو کر مزید 6 گولیاں چلائیں جن کے خول جائے وقوعہ سے مل گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق موقع سے تمام شواہد جمع کرلئے گئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فارنزک ایجنسی اور نادرا کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور نے مسجد کے ہال میں جا کر خودکش دھماکہ کیا اور دھماکے میں 4 کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا جس میں بال بیرنگ کی مقدار زیادہ تھی۔

یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجہ الکبریٰ میں خودکش دھماکے میں32 افراد شہید ہوئے تھے اور 150 سے زائد زخمی ہیں۔