بست میلہ،لاہور میں دیگر شہروں ،ممالک سے آنےوالوں کا شدید رش، پروازیں فل


لاہور: (رپورٹنگ ٹیم)بسنت پر لاہور میں دیگر شہروں،ممالک سے آنےوالوں کا شدید رش، پروازیں فل،رات کو ایک لاکھ 82ہزار گاڑیوں کی انٹری،شاہراہوں پر ٹریفک کا دبا ﺅ بڑھ گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی، دبئی، شارجہ ، قطر سے لاہور آنے والی تقریباً تمام پروازیں فل ،کراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے سمیت مختلف ایئرلائنز کی پروازیں اوور لوڈ ہو گئیں۔

بسنت کے باعث فضائی کرایوں میں 5سے 10ہزار روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا ،باربی کیو کا سامان، کوئلہ اور لکڑیاں بھی مہنگی ہو گئیں،شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا مہنگائی نے جشن منانا مشکل بنا دیا ،حکومت ریلیف کی فراہمی میں مکمل ناکام رہی۔