سانحہ بھاٹی گیٹ کے ملزم 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے سپرد


لاہور: (کورٹ رپورٹر)سانحہ بھاٹی گیٹ کے ملزموں کو 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے سپرد کردیا گیا۔

سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس مگھیانہ نے کیس پر سماعت کی،پراجیکٹ منیجر اصغر علی ، سیفٹی انچارج ہنزلہ ، سائٹ انچارج احمد نواز، ڈائریکٹر کمپنی سلمان یاسین اور عثمان یاسین کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔

وکیل کے ملزموں نے کہا ایک کروڑ روپے متاثرہ فیملی کو دے دیئے ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چیک دیا، 12کروڑ روپے اکاﺅنٹ میں موجود ہیں، قانون کہتا ہے مقدمے کی دفعہ 322کے مطابق صرف دیت ہے، سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا مقدمے میں دفعہ 316بھی آزاد کر دی گئی،ملزموں کے وکیل نے کہا بہت افسوسناک واقعہ پیش آیا،متاثرہ فیملی و عدالت کی ہر مدد کو تیار ہیں،بعدازاں سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے ملزموںکو 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔