صدرنے پارلیمنٹ سے پاس ہونےوالے 7 اہم بلوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) صدرمملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور 7 اہم بلوں کی منظوری دےدی،صدر سیکرٹریٹ کے مطابق ساتوں بلوں کی منظوری کے بعد قانون سازی کا عمل مکمل ہو گیا، منظور ہونے والوں میں نیشنل ٹیرف کمیشن ترمیمی بل 2026، ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026 شامل ہیں،اسی طرح ریلوے کی منتقلی سے متعلق ترمیمی بل 2026 کی توثیق، گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ سے متعلق بل 2026 اور دانش سکولز اتھارٹی بل 2026 کی منظوری دی گئی،دوسری جانب انکم ٹیکس ترمیمی بل 2026 نافذ کرنے کی منظوری دی گئی،نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2026 کی توثیق بھی کی گئی۔