واسا، نکاسی و فراہمی آب سہولیات کی فراہمی کیلئے اضافی عملے کی بھرتی کیلئے درخواست

لاہور(قمر عباس نقوی )واسا لاہور کی طرف سے 6 زونوں میں نکاسی اور فراہمی آب سہولیات کی فراہمی میں علاقہ کی توسیع کے بعد 114.206 مربع کلومیٹر تک پہنچنے پر سروسز کی بہتری کیلئے بجٹ 2025-26ءکے مقابلے میں 3758 اضافی عملے کی بھرتی کیلئے منظوری کی درخواست کردی گئی ۔حکومت پنجاب کی جانب سے نکاسی اور فراہمی آب کی بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے کی خاطر واسا لاہور کا توسیعی علاقے کے انتظام کیلئے اضافی عملے کی درخواست کی گئی ہے کیونکہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) نے ایل ڈی پی فیز I اور II کے بعد اپنے آپریشنل ایریا کو بڑھایا ہے، جس سے 6زونز میں سروسز ایریا جو کہ 114.206 مربع کلومیٹر تک بڑھ گیا ہے۔ اس حوالے سے توسیع شدہ علاقے میں موثر مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل خدمات کو یقینی بنانے کی خاطر پانی کی فراہمی کے سیوریج کی خدمات کے معیارات پر پورا اترنے کیلئے متناسب عملہ کی ضرورت ہو گی جس میں واہگہ زون رقبہ 24.826 (مربع کلومیٹر)، سمن آباد زون 1.84 مربع کلومیٹر، راوی زون 29.987 مربع کلومیٹر، نشتر زون 42.357مربع کلو میٹر، عزیز بھٹی زون 2.109 مربع کلو میٹر، علامہ اقبال زون میں 13.087 مربع کلو میٹر شامل، یوں ان تما م زونز میں کل 114.206 مربع کلو میٹر حدود تک پہنچ گیا ہے جس میں سروسز کی فراہمی کی خاطر پہلے سے موجود ملازمین پہلے ہی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور اضافی کام کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ممکنہ تاخیر اور سروس کے معیار میں کمی واقع ہو سکتی ہے توسیع شدہ علاقے میں متنوع ٹپوگرافی اور انفراسٹرکچر کے ساتھ نئے علاقے شامل ہیں باقاعدگی سے دیکھ بھال، ہنگامی مرمت، اور آپریشنل نگرانی کیلئے مزید اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ توسیع کے ساتھ، صارفین اور سروس پوائنٹس کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے جس سے لیک کی مرمت، سیوریج کی دیکھ بھال، اور میٹر ریڈنگ جیسے کاموں کیلئے موجودہ وسائل پر دباو¿ بڑھے گا مالی سال 2025-26 بجٹ کے مطابق دستیاب باقاعدہ عملہ 5830 ہے جبکہ حدود میں اضافہ ہو چکا ہے جو کہ 114.206 (مربع کلومیٹر) اس کے لئے مزید 3758 اضافی عملہ درکار ہے جو کہ تقریبا کل عملہ 8288 تک ہو جائے گا موجودہ خدمات کی سطح کو برقرار رکھنے اور ریگولیٹری معیارات پر پورا اترنے کیلئے واسا کو وسیع انفراسٹرکچر کو سنبھالنے کیلئے مناسب عملہ مختص کرنے کی ضرورت ہے واسا انتظامیہ کی جانب سے تحریری طور پر مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں زون وار اضافی عملے کی ضرورت کی درخواست کی گئی ہے اس میں تفصیل بھی بتائی گئی ہے کہ کس زون میں اضافی عملہ کی کتنی ضرورت ہے اس حوالہ سے واہگہ زون میں 819 اضافی ملازمین سمن آباد زون 60 ملازمین راوی زون میں990 ملازمین نشتر زون میں 1386 ملازمین عزیز بھٹی زون 72ملازمین علامہ اقبال زون میں 431اضافی ملازمین کی ضرورت ہے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلئے درخواست کی جاتی ہے کہ بجٹ 2025-26ءکے ہیڈ 328 کے مقابلے میں 3758 اضافی عملے کی بھرتی کیلئے منظوری دی جائے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایل ڈی پی پر شہر بھر میں نکاسی اور فراہمی آب کی سہولیات دہلیز تک پہنچانے کو اہمیت دی گئی ہے۔ ماضی میں ایسے تمام علاقہ جات جو واسا لاہور کی حدود میں شامل نہیں تھے ان کو شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے حدود میں اضافہ کے بعد سروسز کی بہترین فراہمی کی خاطر ملازمین کی موجود تعداد کم ہونے کی وجہ سے مزید عملہ کی تعیناتی کی خاطر درخواست کی گئی ہے ۔