عوام کی خوشیوں، ثقافتی ورثے ،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ترجیح ہے‘ عظمیٰ بخاری


لاہور:( وقائع نگار) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے لاہور میں 3 روزہ بسنت فیسٹیول 6، 7 اور 8 فروری کو ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت اور قائد ن لیگ نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب کے ثقافتی رنگ، روایات ،خوشیوں کو دوبارہ زندہ کیا جا رہا ہے،پنجاب کی قدیم تہذیب، ثقافت اور خوشیوں کی علامت بسنت کوبھرپور انداز میں منایا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہابسنت فیسٹیول کے سخت ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہری محفوظ، خوشگوار اور ذمہ دارانہ ماحول میں لطف اندوز ہو سکیں،حکومت عوام کی خوشیوں، ثقافتی ورثے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ترجیح دیتی،” محفوظ بسنت“کے تصور کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔