گٹر کے ڈھکن لگنا بڑی کامیابی،ارے واہ اتنی ترقی‘ عظمیٰ بخاری کا سہیل آفریدی پر طنز


لاہور: (وقائع نگار خصوصی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا میں ترقی کے نام نہاد دعووں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے تبدیلی صوبے میں گٹر کے ڈھکن لگنے کو بھی بڑی کامیابی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے گٹر کے ڈھکن لگنے سے پہلے اور بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ارے واہ! تبدیلی کے صوبے میں اتنی بڑی ترقی ،پتہ ہی نہیں چلا،حیرت انگیز طور پر ڈھکن کے پوسٹرز پر بھی سہیل آفریدی کی 2مختلف تصاویر شائع کی گئیں جیسے کوئی تاریخی منصوبہ ہو۔

وزیر اطلاعات نے کہا خوامخواہ ہی تنقید ہوتی یہ لوگ کام نہیں کرتے، دیکھیے گٹر لگنے سے پہلے اور بعد کی تصاویر بھی جاری کر دی گئیں، عوام اب محض تصویروں ، تشہیر سے بہلنے والے نہیں، حقیقی ترقی، بنیادی سہولیات و عملی کارکردگی چاہیے نہ معمولی کاموں کو کارنامہ بنا کر پیش کیا جائے،پنجاب میں عوامی فلاح کے بڑے منصوبے عملی شکل میں نظر آرہے ہیں، دوسرے صوبوں میں معمولی کاموں پر بھی ڈھول پیٹا جا رہا ہے۔