ساہیوال (بیورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف سے ملاقات کی۔ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ڈاکٹر اختراور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر خالد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی نیک نیتی، ذمہ داری اور مکمل وقت کے ساتھ سرانجام دیں کیونکہ ہسپتال کی مجموعی دیکھ بھال انہی کے ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے، اب یہ ہسپتال انتظامیہ اور میڈیکل سٹاف کی ذمہ داری ہے کہ ان وسائل کا درست اور شفاف استعمال یقینی بنایا جائے اور آنے والے مریضوں کی بہترین خدمت کی جائے۔ انہوں نے بالخصوص ینگ میڈیکل سٹاف کو محنت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ رویہ اپنانے کی تلقین کی۔بعد ازاں کمشنر ساہیوال ڈویژن نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ صفائی کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں کنٹریکٹر پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ دریں اثناءکمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور صفائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے نور شاہ روڈ پر الیکٹرک پولز اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ منصوبے کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے سلاٹر ہاوس کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ صحت عامہ کے تقاضے پورے کئے جا سکیں۔ بعد ازاں انہوں نے کروڑی پھاٹک کا معائنہ کیا اور وہاں بھی صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور عوامی سہولت کیلئے صفائی اور ترقیاتی کاموں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ دورے کے دوران میونسپل کارپوریشن کے افسران بھی کمشنر ساہیوال ڈویژن کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے جاری کاموں سے متعلق بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈویژن بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی، پینے کا صاف پانی، سیوریج اور پارکس کی بحالی ترجیحات میں شامل ہے۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں 120/9Lکمیر شہر کی بیوٹیفیکشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال ماہم واحد اور سی او میونسپل کمیٹی خداداد تارڑ نے شرکت کی۔ بریفنگ میں کمیر شہر کی بیوٹیفکیشن، سیوریج لائنوں کی تعمیر، صاف پانی کی فراہمی، کھیلوں کے گرا¶نڈز، فیملی پارکس، گلیوں میں ٹف ٹائلز کی تنصیب، جنازگاہوں اور قبرستانوں کی بحالی جیسے منصوبے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ کمیر ڈیویلپمنٹ پروگرام کیلئے جامع اور م¶ثر پلاننگ تیار کی جائے گی تاکہ منظوری کے بعد ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے عوامی ضروریات اور سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیے جائیں اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔کمشنر نے مزید کہا کہ کمیر ڈیویلپمنٹ پروگرام سیکمیرشہر کی عوام کو صاف پانی، بہتر سیوریج نظام، جدید انفراسٹرکچر، تفریحی سہولیات اور بنیادی شہری سہولیات میسر آئیں گی۔ یہ پروگرام حکومتِ پنجاب کے ویژن کے عین مطابق ہے جس کا مقصد شہری و دیہی علاقوں میں یکساں ترقی، عوام کو باعزت اور معیاری سہولیات کی فراہمی اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ دوسری طرف کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفےل نے کہا ہے کہ آثار قدیمہ ہماری تہذیبی شناخت اور قومی ورثہ ہیں، جن کی حفاظت ایک اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی مقامات کے تحفظ کیلئے جامع پلان تشکیل دیا جائے، باقاعدہ خصوصی دورے کیے جائیں اور حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ ان قیمتی ورثے کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے۔وہ ےہاں اپنے دفتر مےں آثارقدےمہ کے تحفظ سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس مےں کےورےٹر ہڑپہ مےوزےم احمد نواز ٹےپو سمےت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس مےں ڈھکی پاکپتن شریف، ہڑپہ مےوزےم اور ملکہ ہانس میں واقع پرنامی مندر سمیت دیگر تاریخی مقامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تاریخی مقامات کے تحفظ اور بہتر نگہداشت کیلئے مربوط حفاظتی اقدامات مرتب کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ان مقامات کو محفوظ، فعال اور مستقبل میں سیاحتی لحاظ سے موثر بنایا جا سکے۔کمشنر ڈاکٹر آصف طفےل نے کہا کہ موثر حفاظتی اقدامات کے ذریعے نہ صرف تاریخی مقامات کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے بلکہ مستقبل میں انہیں سیاحت کے فروغ کیلئے بھی بہتر انداز میں استعمال کیا جا سکے گا۔ اجلاس کے اختتام پر آثارِ قدیمہ کے تحفظ اور نگرانی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
ڈویژن بھر کے تمام شہروں کو خوبصورت بنایا جائیگا: کمشنر ساہیوال



















