اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عوامی مینڈیٹ چھیننے والوں پر آرٹیکل 6لگایا جائے،تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا غیرجانبدار الیکشن کمیشن قائم ، شفاف انتخابات کرائے جائیں،سندھ حکومت عوام کو سہولیات دینے میں ناکام ،آئینی ترامیم کے ذریعے میڈیا کی آزادی ختم کر دی ،عمران ،بشریٰ سمیت تمام سیاسی اسیروں کو رہا،ملاقات پر عائد پابندی ہٹائی جائے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ، ملٹی نیشنل ادارے بند ہونے کو ہیں، سیاسی لوگوں کی جبری گمشدگیاں بند ،خیبرپختونخوا میں ہونے والے فوجی آپریشن کو روکا جائے ،آئین کے تحت معدنیات صوبوں کی ملکیت ہے ، پانی کی تقسیم 91کارڈ کے مطابق کی جائے۔
اعلامیے میں کہا گیا ایران پر گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، حکومت ممکنہ بحرانوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمسائیہ ممالک کا اجلاس طلب کرے ،غزہ معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے،8فروری کو شٹر ڈاون، پہیہ جام، یوم سیاہ منایا جائے گا۔
عوامی مینڈیٹ چھیننے والوں پر آرٹیکل 6لگایا جائے، تحریک تحفظ آئین پاکستان



















