لاہور:( وقائع نگار) 9مئی مقدمات میں قید پی ٹی آئی رہنماﺅں شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھجوا دیا۔
پی ٹی آئی رہنماﺅں نے توقع ظاہر کی محمود اچکزئی اپنی فہم و فراست کو بروئے کار لاتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہنمائی میں جمہوریت و آئین کی اصل شکل میں بحالی ، قانون کی حکمرانی ، عدلیہ کی بالا دستی عوام اور سیاسی کارکنوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کا فریضہ انجام دیں گے ۔
جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت نے اچکزئی کو مبارکباد کاپیغام بھجوادیا



















