سٹریٹ موومنٹ شروع ، کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

ہر ی پور:(مشرق نیوز)وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر سٹریٹ موومنٹ شروع کردی ، کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا ہری پور کے عوام بانی کےساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں لیکن مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،سٹریٹ موونٹ کی تیاری عروج پر ہے، ہری پورمیں آپ کا ٹیسٹ لے رہا ہوں، کیا آپ اگلی کال ،بانی کےلئے مرنے اورآزادی کےلئے تیار رہیں،ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کےلئے فنڈز جاری کر دئیے ، ترقی کا عمل جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا حقیقی آزادی کی تحریک دن بہ دن زور پکڑ رہی ،جدوجہد مضبوط جمہوریت، آزاد عدلیہ ، میڈیا کی بحالی کےلئے ہے،والہانہ استقبال پر ہری پور کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا اب اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے،ہری پور سے مانسہرہ تک سٹریٹ موومنٹ شروع ہے،عمران خان کا ایک ہی مقصد لوگوں کی آزادی ہے،خیبر پختونخوا میں گڈ گورننس، امن و امان اور عوامی فلاح کےلئے کام کریں گے۔

قبل ازیں سہیل آفریدی ریلی کی قیادت کےلئے ہری پور پہنچے،حطار انٹرچینج پر کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔