باجوڑ،نائب امیر جماعت اسلامی کی رہائشگاہ کے باہر دھماکہ


باجوڑ،سوات: (بیورورپورٹ)نائب امیر جماعت اسلامی و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا وحید گل کی رہائشگاہ کے باہر بم دھماکہ ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ مولانا وحید گل کی رہائشگاہ کے عین باہر ہوا،گھر ،گاڑی کو نقصان پہنچا ،ھماکے میں آئی ای ڈی کا استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب سوات میں کھیت میں بارودی موادکے دھماکے سے 8سالہ بچہ جاں بحق، بہن شدید زخمی ہوگئی، دونوں بچے گھر کے قریب کھیت میں موجود تھے اچانک دھماکہ ہو گیا۔