گوشوارے جمع نہ کرانے پر اسمبلی رکنیت معطل ہوگی،الیکشن کمیشن کا انتباہ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے اثاثوں ،واجبات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف سخت اقدام کا اعلان کر دیا۔
ای سی پی نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاگوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی،سینٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام اراکین الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 137 کے تحت اثاثوں ،واجبات کے گوشوارے مجوزہ فارم بی پر لازمی طور پر جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن نے کہاآخری موقع ہے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،اثاثوں ،واجبات کی تفصیلات جمع کرانا آئینی و قانونی تقاضا ہے۔



















