سندھ کی کردار کشی سازش،کچھ قوتیں وسائل پر ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہیں،بلاول بھٹو
مٹھی:(مشرق نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سندھ کی کردار کشی سازش،کچھ قوتیں صوبے کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہیں،جھوٹے بیانیے کا جواب تھرپارکر کی ترقی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاترقی کاراستہ صر ف اسلام آباد سے نکلنے کی سوچ رکھنے والوں کوتھرکے عوام نے غلط ثابت کردیا ،پیپلزپارٹی کا کیا گیا کام قوتوں کو بہترین جواب ہے،کہا جاتا ہے پیپلزپارٹی نے کچھ نہیں کیا، اختیارات اسلام آباد کو دئیے جائیں، تھر آپ کے سامنے ،اتنا کوئلہ ہے جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے، بےنظیر بھٹو شہید نے کام شروع کیا تو سازش کے تحت روک دیا گیا، تھرکول منصوبے سے نہ صرف تھر میں معاشی انقلاب آیا بلکہ اسلام آباد کوبھی بجلی فراہم ہوئی۔
چیئرمین پی پی نے کہاحکومتی سرمایہ کاری کی وجہ سے پورے تھر میں صحت کے اداروں کا جال بچھایاگیا،کوئلے کے منافع کا ایک حصہ تھر فاو¿نڈیشن کو دیتے ہیں،بدقسمتی ہے اپنے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، کوئی دوسرا صوبہ سندھ سے مقابلہ نہیں جیت سکتا۔



















