اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی حکومت نے کہا ہے مذاکرات کیلئے تیار ،پی ٹی آئی وقت اور جگہ کا تعین کرے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے مذاکراتی عمل شروع نہ ہونے کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو قرار دیتے ہوئے کہاسپیکر قومی اسمبلی کی سطح پر بات چیت کا آغاز ہو جائے تو دائرہ کار مرکزی قیادت کی سطح تک وسیع ہوسکتا ہے،پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کے آغاز میں رکاوٹ ہیں، ایک گروپ حکومت،دوسرا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتا ہے، پی ٹی آئی کی خواہش کا وزیراعظم ،حکومتی ٹیم نے مثبت جواب دیا، مذاکرات کے حق میں ہیں۔
طارق فضل چودھری نے کہا مذاکرات میں دو اور دو چار کا فارمولہ نہیں ہوتا ،سپیکر قومی اسمبلی نیوٹرل فورم ہے ، اپوزیشن لیڈر کی تقرری نہ ہونا مذاکرات نہ کرنے کے بہانے ہیں ۔
مذاکرات کیلئے تیار،پی ٹی آئی وقت اور جگہ کاتعین کرے، طارق فضل چودھری



















