لاہور:(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت 2 ججز کےخلاف شکایت دائر،تعلیمی قابلیت، اہلیت اور انتظامی امور میں کردار پر سنگین سوالات اٹھادئیے گئے۔
شکایت میں موقف اختیار کیا گیاجسٹس عالیہ نیلم ،ابہر گل خان بطور جج عہدوں پر فائز رہنے کے اہل نہیں، سپریم جوڈیشل کونسل دونوں ججز کی تعلیمی اسناد ،مجموعی اہلیت کا تفصیلی جائزہ لے،جسٹس ابہر گل خان کی تعلیمی ڈگری درست نہیں،مکمل تعلیمی ریکارڈ طلب کر کے جانچ پڑتال ہونی چاہیے خصوصاً بطور مستقل جج کنفرم کیے جانے سے قبل ڈگریوں کی تصدیق کی جائے۔
الزام عائد کیا گیا لاہور میں خواتین ڈسٹرکٹ ججز کو دانستہ طور پر ٹارگٹ کیے جانے سے ذاتی و خاندانی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے،چیف جسٹس عالیہ نیلم ضلعی عدالتوں کے معاملات میں مداخلت کرتی ہیں،کردار کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے، الزامات درست ثابت ہوں تو جسٹس عالیہ نیلم ،ابہر گل خان کو عہدوں سے برخاست کیا جائے تاکہ عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت 2 ججز کےخلاف شکایت دائر



















