اماراتی سہولت کاری،علیحدگی پسند گروہ کے سربراہ یمن سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد
ریاض:(مشرق نیوز)سعودی قیادت میں قائم یمن کے فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے علیحدگی پسند سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) کے سربراہ عیدروس الزبیدی یمن سے فرار ہوگئے ،الزبیدی کو خفیہ طور پر ملک سے نکالنے میں متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا۔
اپنے بیان میں سعودی اتحاد نے کہا عیدروس الزبیدی عدن سے بذریعہ بحری جہاز یمن سے صومالی لینڈ کی بندرگاہ بربرہ پہنچا بعد ازاں الزبیدی نے اماراتی افسروں کے ساتھ طیارے میں سوار ہو کر صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کا رخ کیا۔



















