27ویں ترمیم وفاق کو مزید مضبوط کرے گی: اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے 27ویں ترمیم وفاق کو مزید مضبوط کرے گی۔
کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا ابھی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بات کی جا رہی ہے، 27ویں ترمیم میں صرف آئینی عدالت قائم کی گئی، میثاق جمہوریت میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام متفق تھے،سپریم کورٹ میں ایسا نہیں تمام صوبوں کی نمائندگی نہیں، ادھر جو کہا جاتا ہے سندھ کے ججز یا پھر پنجاب کے ججز نے وہ کر دیا، وفاقی آئینی عدالت میں ایسا نہیں ہو گا،وہاں پر کسی صوبے کے ججز نہیں بلکہ ہر صوبے کی نمائندگی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا بار سے ہمیشہ مثبت تنقید کی جاتی ہے، صحافی بھائیوں اور یوٹیوب ویڈیو کرنےوالے خیال رکھا کریں آئین کی منشا کیا ہے۔



















