اسلام آباد یونیورسٹی سے فارغ التحصیل دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ: (بیورورپورٹ) بلوچستان میں آپریشن ،دہشتگرد ساجد احمد گرفتار ،اسلحہ بارود برآمد کر لیاگیا۔

کوئٹہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ٹی ڈی بلوچستان کے ڈی آئی جی اعزاز گورایہ نے کہا گرفتار دہشتگرد ساجد احمد اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل، پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے اہم آپریشن کیا ہے، دہشتگرد ساجد پنجگور سے تربت کی طرف بھاری مقدار میں اسلحہ منتقل کر رہا تھا، گرفتار دہشت گرد سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کا مواد نشر کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا۔

دہشتگرد جہانزیب مہربان کو بھی گرفتار کیا گیا جو ریکی اور رقم فراہم کرنے میں شامل رہا ہے، جہانزیب نے ایک اور 18 سال کے لڑکے کو بھی اپنے ساتھ شامل کیا تھا۔

حکام کے مطابق ساجد احمد یونیورسٹی آف تربت میں پڑھاتا رہا ہے، دہشتگرد ساجد کی بھاوج بھی بی وائی سی کی کارروائیوں میں ملوث تھی، مزید کارروائیوں میں دہشت گرد بیزل اور خاران کے رہائشی سرفراز کو بھی گرفتار کیا گیا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا پورے صوبے میں پولیس کی عملداری موجود ہے، ہر ضلع میں دہشت گردی کے خاتمے کےلئے ادارے کی شاخیں بنائی جارہی ہیں، گزشتہ3 ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی۔