ایم کیو ایم پاکستان نے ”کراچی بچاومہم“ کا اعلان کردیا

کراچی:(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے ”کراچی بچاو مہم“ کا اعلان کردیا۔

بہادرآباد مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کراچی کو ایک بار پھر وہ حیثیت دینا ہوگی جس کا شہر حقدار ہے،نکاسی آب، صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی خستہ حالی شہر کے بنیادی مسائل بن چکے ،فوری توجہ ضروری ،کراچی کی تعمیر و ترقی سے ہی ملک کا مستقبل جڑا ہے۔