دنیا کا بڑا ویسٹ مینجمنٹ نظام،ستھرا پنجاب کی گلف ممالک تک گونج

لاہور:(سٹاف رپورٹر)ستھرا پنجاب پروگرام کی گلف ممالک تک گونج،بی بی سی، فوربز اور بلوم برگ کے بعد گلف نیوز نے ستھرا پنجاب کو دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ کا نظام قرار دےدیا۔

گلف نیوز نے کہا وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کلائمیٹ سمارٹ اربن گورننس میں نیا عالمی معیار قائم کر دیا، ستھرا پنجاب پروگرام ثابت کرتا جدت صرف ترقی یافتہ ممالک تک محدود نہیں، 50 ہزار ٹن کچرا ٹھکانے لگانے کیلئے روزانہ 30 ہزار گاڑیاں، 1.5 لاکھ ورکرز فیلڈ میں نکلتے ہیں۔

اخبار نے کہا ورکرز ،گاڑیوں کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کےساتھ جامع آپریشن تمام دنیا کیلئے مثالی ہے، ستھرا پنجاب پروگرام سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو باعزت روزگار، منصفانہ اجرت، یونیفارم ،سیفٹی سٹینڈرڈز مہیا کئے جا رہے ہیں، ستھرا پنجاب کنٹریکٹرز کو KPIs بیسڈ پیمنٹ شفافیت و کارکردگی میں اضافے کی بہترین مثال ہے۔

گلف نیوز کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام مضبوط کمپلینٹس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عوامی شرکت کو یقینی بنا رہا ہے، محمود بوٹی ڈمپ سائٹ پر 5 میگاواٹ سولر پارک ،اربن فارسٹ پر ورکنگ جاری ہے، مستقبل میں ری سائیکلنگ پلانٹس، 25 میگا واٹ ویسٹ ٹو انرجی منصوبہ و دیگر ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹس انٹرنیشنل انوسٹرز کی توجہ کا مرکز ہیں،ستھرا پنجاب پروگرام سے سالانہ 60,000 تا 90,000 ٹن کاربن کے اخراج میں کمی ہوگی،مشینری و ٹیکنالوجی کی مقامی طور پر تیاری سے ملکی مہارت ،لوکل انڈسٹری کو فروغ ملا۔

اخبار نے کہا ستھرا پنجاب کی SGS سے تصدیق اور ISO سرٹیفیکیشنز سے پنجاب کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ثابت کیا گلوبل ساوتھ بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی سے لیس عوامی خدمات کی فراہمی میں قیادت کر سکتا، ستھرا پنجاب پروگرام نے ثابت کر دیا مضبوط سیاسی قیادت کس طرح کسی بھی خواب کو مکمل حقیقت میں بدل سکتی ہے۔