اسرائیل غزہ میں امدادی این جی اوز پر عائد پابندی ختم کرے: اقوام متحدہ

نیویارک: ( ) سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے وہ غزہ میں امداد فراہم کرنے والے انسانی ہمدردی کے اداروں پر عائد پابندی ختم کرے۔

ترجمان سٹیفن دوجارک نے بیان میں کہا انتونیو گوتریس نے زور دیا بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں(این جی اوز) زندگی بچانے والے انسانی کاموں کے لیے ناگزیر ہیں ، معطلی سے جنگ بندی کے دوران ہونے والی معمولی پیش رفت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔