مفاہمت کی ضرورت ،فیلڈ مارشل کا نام سن کر مودی چھپ جاتا ہے،بلاول

گڑھی خدا بخش :(مشرق نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ایک جماعت دجال کا کام کر رہی،عمران،فیض اپنے وقت کے فرعون تھے،9 مئی جیسے حملے، اداروں کو گالیاں دینا سیاست کے دائرے میں نہیں ہوتے،آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو بچایا ،آمر کو بھی بھگایاجن طیاروں نے بھارتی طیاروں کو گرایا وہ صدر زرداری نے منگوائے تھے،بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پوری قوم کی فتح ہے، فیلڈ مارشل کا نام سن کر مودی چھپ جاتا ہے،بےنظیر کی شہادت کو 18سال گزر چکے ، قاتلوں ،دہشتگردوں کیلئے بڑا جواب جلسہ ہے،27ویں ترمیم عوام کی کامیابی ہے، بےنظیرکا مشن پورا کیااب سندھ حکومت کا مقابلہ دیگر صوبوں نہیں دنیا سے ہے،معیشت و سیاسی مسائل ہیں، کوشش ہے عوام کو باہر نکالیں، صوبے سے اختیار چھیننے کی بجائے مزید اختیار ملنا چاہیے، ٹیکس کا نظام صوبوں کے ساتھ ملکر حل کرنا چاہیے، سیپکو، حیسکو، فیسکو وغیرہ کی ذمہ داریاں صوبوں کو ملنی چاہیے،آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ،سیاسی انتہا پسندی کو چھوڑنا ہوگا۔

بےنظیر شہید کی برسی پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا گڑھی خدا بخش کی قربانیوں سے پاکستان ایٹمی قوت بنا،بھارتی وزیراعظم دنیا کے سٹیج سے غائب ہوگیا ، آئینی عدالت بنا کر قائد عوام کے خواب کو پورا کیا، پیپلز پارٹی ہمیشہ وفاق ،صوبوں کی سیاست کرتی ہے،وفاق کا معاشی مسئلہ ہے تو حل کرنا چاہیں گے،معیشت ترقی کر رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے دور کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ، عوام پوچھتے ہیں معاشی ترقی کب نظر آئےگی؟ ، بےنظیر بھٹو کا آخری پیغام مفاہمت تھا،آخری کتاب بھی مفاہمت پر لکھی، سیاسی بحران سے نکلنے کےلئے مفاہمت کی ضرورت ہوگی، سیاسی کارکنوں کو سیاست کو واپس سیاست کے دائرے میں لے کر آنا پڑے گا۔

چیئرمین پی پی نے کہا مشکلات کا حل نکالنا ہے تو سیاسی قوتوں کو راستہ نکالنا ہوگا، اپوزیشن جماعتیں ذمہ داری سے سیاست کریں ،حکومتی جماعتوں کو ملکی مفاد میں سوچنا چاہیے ،پاکستان کو سیاسی تقسیم سے مفاہمت کا بادشاہ آصف زرداری ہی نکال سکتاہے،سیلاب متاثرین خواتین کو گھر کی ملکیت دے رہے ، عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، غریب عوام کے علاج کیلئے مفت سہولیات کا نظام لیکر آئے، سندھ میں علاج کی بہترین سہولیات کا مقابلہ دنیا سے ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاعوام مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے کو نہیں مانتے ، معاشی ترقی کے ثمرات کا سوال کرتے ہیں، حکومت بہتری لائی مگر عام آدمی معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے، عوام کی قوت خرید نہیں، پیسہ نہیں ،اخراجات زیادہ ہیں، عوامی بحران سے پیپلزپارٹی نکال سکتی ہے،عوام کی سہولت کےلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، پروگرام عوام کیلئے سہارا ، مالی مدد کی جارہی ہے، قومی سلامتی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے سیاسی قوتوں کو راستہ نکالنا پڑے گا۔